وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد کے علاقہ موضع رانا میں ڈیرہ گھمناں پر مسلم لیگ ن کا شاندار جلسہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے وقار چیمہ کی شرکت علاقہ مکینوں کا شاندار استقبال ڈھول کی تھاپ پر کارکنان کے بھنگڑے پھول اور نوٹ نچھاور۔تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین محمد فیاض اکبر گھمن چوہدری مبارک اکبر گھمن اور محمد اعظم اکبر گھمن کی جانب سے موضع رانا میں شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں جمشید سلطان گھمن ،سردار اقبال چیمہ آف عزیز چک چوہدری ضیاء اللہ چیمہ ادریس سپال ،میاں شہباز چنڈور ،ارسلان بلوچ نے بھی شرکت کی ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے آپ کے ان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عزم کر رکھا ہے کہ گراس روٹ لیول پر لوگوں کو زندگی کی تمام سہولیات مہیا کریں گے ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے سب سے پہلے سیلابی علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے کا آغاز کیا ہے بیلہ کی سڑک 5 کروڑ 72 لاکھ میں بنانے کا رہے ہیں جبکہ ان علاقوں کے لوگوں کے لیے تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات بھی آپ گریڈ کر دی گئی ہیں۔امتیاز اظہر باگڑی نے کہا کہ چناب کی پٹی پر واقع بیلہ خصوصاً رانا گاؤں کے لیے انتہائی خوش اخلاق اور اپنی مٹی سے محبت کرنے والے ہیں ہر گاؤں ہر ڈیرے تک پکی سڑکوں کے جال بچھا دیں گے ۔ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عنصر محمود سندھو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق موضع رانا اور بہرام سمیت بیلہ کے درجنوں دیہاتوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل کو حل کیا گیا ہے یہاں بہترین ہیلتھ یونٹس اور سکول قائم کر دیے ہیں جن سے علاقہ مکین مستفید ہو رہے ہیں۔جلسہ کے منتظمین چوہدری فیاض اکبر گھمن ،چوہدری مبارک اکبر گھمن اور چوہدری اعظم اکبر گھمن نے گاؤں رانا آمد پر مسلم لیگی قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوہدرہ سے بہرام تک سڑک کی تعمیر اہلیان بیلہ اور رانا گاؤں کے لیے تحفہ ہے جس کے لیے اہل علاقہ ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے وقار چیمہ سمیت امتیاز باگڑی اور اپنے بھائی عنصر محمود سندھو کے مشکور ہیں۔
