وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ چیمبر کی رکنیت سازی جاری ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ چیمبر کی رکنیت سازی جاری ہے جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ ضلع وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر اور صنعتکار اس کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چیمبر وزیرآباد ضلع کے ہر تاجر اور صنعتکار
کا ہے وہ اس کا ممبر بن سکتا ہے۔صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد ضلع میں چیمبر آف کامرس کا قیام بزنس کمیونٹی کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے مقامی صنعتوں، مصنوعات کٹلری، ٹیبل وئیر،چاقو چھری، تلوار اور کاروبار کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور مقامی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لئے دنیا بھر میں نئی منڈیاں تلاش کریں گے تاکہ وزیرآبادضلع کے عوام کو روزگارکے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں اور ملک کو بھی زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہو سکے۔ اس موقع پرمیاں صبیح الرحمن نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ساتھ لے کر چلیں اور کاروبار کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔راشد رفیق بھٹہ نے کہا کہ یہ ہماری پوری کوشش ہو گی ضلع بھر کی کاروباری اور صنعتی شخصیات کو چیمبر میں شامل کریں اور مل جل کر کاروبار اور مقامی مصنوعات کی ترقی کے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں