ایس پی کے عہدے پہ ترقی عمران عباس چدھڑ کی خدمات کا اعتراف ہے ؛ اطہر سلطان مغل :

Spread the love

تھلیسمیا کے مریضوں کیلئے ان کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں ؛ مدثر عظیم انصاری

گوجرانوالہ (مہر جاوید اقبال سے) گلوبل یونین آف جرنلسٹس گوجرانوالہ کے صدر اطہر سلطان مغل اور جنرل سیکرٹری مدثر عظیم انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈی ایس پی (CTD) گوجرانوالہ عمران عباس چدھڑ کو ایس پی (SP) کے عہدے پر ترقی ہونے دیگر رجیم اور اراکین کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا اور یقین ظاہر کیا کہ عمران عباس چدھڑ خدمت انسانیت کے مشن پر پہلےسے زیادہ موثر کام کریں گے ۔ تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے مسلسل بلڈ کیمپس کا انعقاد قابل تحسین ہے جس کا سارا کریڈٹ مذکورہ پولیس افسر کو جاتا ہے ۔ ایسے دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایک اچھے پولیس افسر کا اخلاقی و سماجی اور محکمہ جاتی فرض یہی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی مدد اور معاشرے کے کمزور طبقات کی دادرسی کیلئے ہر دم چوکس ہو ۔ عمران عباس چدھڑ نہ صرف ایک فرض شناس، باصلاحیت اور باکردار پولیس افسر ہیں بلکہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ایک دردِ دل رکھنے والی شخصیت بھی ہیں ۔قیادت کا مزید کہنا تھا کہ عمران عباس چدھڑ نے سی ٹی ڈی میں خدمات انجام دیتے ہوئے قیامِ امن، دہشت گردی کے سدباب اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا، اور ان کی یہی خدمات اس ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بطور سپرنٹینڈنٹ آف پولیس ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسی جذبے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں