تعریفی اسناد کا مقصد افسران کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہنا ہے۔ایس پی میاں اعجاز رشید
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق کمانڈنٹ رنگ روڈ ایس پی اعجاز رشید نے کہا کہ کسی بھی سرکاری و نجی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کی بہتر کارکردگی ان کے محکمے کی عوام دوستی اور مجموعی طور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہوتی ہیں اس لیےمثالی کارکردگی پر افسران اور ذمہ داران سرکاری اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ اپنے محکمے کی نیک نامی اور فلاح و بہبود تعمیر و ترقی سمیت دیگر امور کی انجام دہی کو بہترین انداز میں پوری دیانت داری اور محنت کے ساتھ اپنے اپنے کام میں مشغول رہیں ایس پی میاں اعجاز رشید نے ڈی ایس پی سربانی خان کی محکمانہ پیشہ برانہ شاندار کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سربالی خان جیسے عوام دوست افیسر اور محکمے کی عزت و توقیر میں اضافہ کرنے والے سرکاری اہل کار کی حسن کارکردگی پر ناز ہے کہ وہ اپنے کام کو پوری دیانت داری کے ساتھ نہ صرف سرانجام دیتے ہیں بلکہ ایک اچھے ٹیم ورک کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں جس سے ہمارے محکمے کی سرکاری سطح پر بہترین پدیرائی ہوتی ہے اور ہمارے افیسرز بھی اپنے محکمے کے اہلکاروں کی حسن کارکردگی کے پیش نظر میڈیا اور عوام میں اچھے تاثر کو نہ صرف تقویت ملتی ہے بلکہ افسران کا حوصلہ بھی بڑھتا ہے کہ ہمارے ملازمین اور سرکاری اہلکار عوام کی بہتری اور محکمے کی بہتر کارکردگی بنانے میں موجب ثابت ہوتے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی سر بالی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے ایس پی میاں اعجاز رشید صاحب کا مشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نے ہماری محکمانہ کارکردگی پر اظہار اطمینان اور اپنے تشکر کا اظہار کیا یہ سب میرے اللہ کریم کی مہربانی اور کرم نوازی کی وجہ سے ممکن ہوا ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے پاس انے والے ہر خاص و عام سائل اور عام شہریوں کی تعداد جب بھی ائے بلا تفریق اور بغیر سفارش کے ان شہریوں کی بات کو سنا جائے اور اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جب ہمارے افیسرز ہمیں اچھے کام پر انعامات دیتے ہیں ہمیں شاباش دیتے ہیں اس سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے میں ذاتی طور پر اپنی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہمارے سرکاری اہلکار تندہی سے شب و روز حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام الناس کے لیے بہتر انداز میں ٹیم ورک کرتے ہیں جس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے تو میں اپنی ٹیم کے تمام ممبران کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمارے محکمے کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ انے والے دنوں میں پنجاب حکومت اور ائی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے کے اندر پائے جانے والی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کوکمانڈنٹ رنگ روڈ اعجاز رشید نے آفسران و ملازمین کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا جبکہ ڈی ایس پی سربالی خان نمایاں اور مثالی خدمات پر تعریفی سند حاصل کرنے والے انسپکٹر عامر چشتی، انسپکٹر شبیر پٹرولنگ آفیسر عمران’عرفان اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سربالی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کا مظاہرہ کرنے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کو نیک شگون قرار دیا اور انعامات ملنے پر پولیس اہلکاروں کو اپنی طرف سے مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جو اہلکار کام کرے گا اس کی عزت ہوگی جو کام نہیں کرے گا عوام کے لیے پریشانی کا سبب بنے گا اس کی ہماری محکمے میں کوئی جگہ نہیں جبکہ ایس پی میاں اعجاز رشید نے کہا کہ تعریفی اسناد کا مقصد افسران کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہنا ہے، سزا و جزا کا نظام میرٹ اور اصلاح کی اصل روح ہے۔
