مختلف سماجی فورمز کی جانب سے ثقافتی کاوشیں خوش آئند ہیں ؛ صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹس
گوجرانوالہ (اردو گلوبل نیوز ) گلوبل یونین آف جرنلسٹس گوجرانوالہ کے صدر محمد اطہرسلطان مغل نے کہا کہ نوجوان نسل کی فکری اور شعوری افزائش کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس سے قبل جو تنظیمیں شہر بھر میں ادب ، شاعری ، لوک ورثہ ، تاریخ ، مشہور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ذہنی آزمائش کے موضوعات پہ مشتمل ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کررہی ہیں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی پروگرامز کا انعقاد افرد معاشرہ کی ذہنی تھکاوٹ ، فکری شدت پسندی ، چڑچڑاہٹ ، غیر محسوس مایوسی اور دل کے بوجھل پن کو ختم کرکے امید ، ہمت اور روحانی و ذہنی تعمیر و ترقی کے نئے راستے دکھاتا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد گلوبل یونین آف جرنلسٹس اور گوہر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے شہر بھر میں علمی ، ثقافتی اور سماجی آگاہی سے متعلق پروگرامز کا ایک منظم سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کا محور صرف اور صرف نوجوان نسل کی مثبت ذہنی تربیت اور ان کے اندر موجود فنون لطیفہ کے ہنر کو نکھارنا ہے ۔
