وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے روشن دماغ نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ کھیل کے میدان کردار کی پختگی کی درسگاہ ہیں۔ با صلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ملک میں کھیلوں کا معیار بلند ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو رانا عاطف نے مسلم ھینڈز پاکستان کی جانب سے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں مسلم ھینڈز کے پراجیکٹ بے مثل حیثیت کے حامل ہیں اور کھیل کے میدان میں پسماندہ علاقوں کے ابھرتے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے اکیڈمی کا قیام ایک منفرد اقدام ہے۔ مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ مسلم ھینڈز بلا تفریق ہر علاقے کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے انقلابی منصوبوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ مسلم ھینڈز پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ہمیشہ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ اس موقع پر رانا عاطف نے کمپلیکس میں میکسیکو ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے ممتاز کوچ محمد رشید کی نگرانی میں ٹریننگ کیمپ کا فوری کیا اور بتایا کہ لاہور قلندر فٹبال کے میدان میں بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے جامع پلان کی تیاری کر رہی ہے۔ رانا عاطف نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں قائم قرآنی آرٹ کے میوزیم کا معائنہ کیا اور نوخیز بچوں کو قرآن پاک کی خطاطی کرتے ہوئے دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کیا ۔ مسلم ھینڈز کے مینجر سپورٹس سید محمد اویس نے رانا عاطف کو میکسیکو فٹبال ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم کا کلر پیش کیا۔ تقریب میں اسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادو ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین ، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، ممتاز شخصیات محمد آصف کیر،محمد اعظم کلیر،افتحار حسین صدیقی ، نعیم قیصر نجمی ، محمد فاروق،محمد اشرف نثار، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ۔ مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق،ایڈمن آ فیسر واجد نعیم،چئیرمین پریس کلب نجیب اللّہ ملک کے علاؤہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
