وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی اے ایف این آرفن کئیر ہوم آمد،آرفن کئیر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ،ڈائریکٹر عدنان محمود گجر ودیگر بھی ہمراہ تھے۔نوید احمد نے کہا کہ بلا شبہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت اللہ تعالیٰ اور نبی آخر الزمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے، یتیم اور محروم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،یتیم کی کفالت ایک احسا س اور عظیم فریضہ ہے،اے ای ایف این آرفن کئیر ہوم صرف ایک بلڈنگ نہیں بلکہ یتیم بچوں کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ،تعلیم وتربیت کا مرکز اور بہتر مستقبل کی امید ہے،انسانیت کی خدمت میں خدا کی رضا وخوشنودی ہے،عدنان محمود گجر کے اس عظیم مشن میں عوام الناس شامل ہوں اور بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کا ذریعہ بنیں اے ایف این آرفن کئیر ہوم نہ صرف یتیم بچوں رہائش فراہم کرے گا بلکہ انہیں دینی ودنیاوی تعلیم،اخلاقی تربیت اور نفسیاتی سکون میسر کرے گا۔وزیر آباد میں اے ایف این کا قیام قابل تحسین ہے۔
