تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے قوم کے مستقبل کو روشن رکھنے کے لئے تعلیمی رحجان بارے شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہوگا،قوم کے نونہالوں کا مستقبل سنوارنے میں اساتذہ اور والدین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کا لج وزیرآباد ڈاکٹر افتخار احمد،کنٹرولر امتحانات پروفیسر گوھر الطاف نے گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج میں طلباء کے والدین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پروفیسرز ارشد حسین بخاری،ڈاکٹر حافظ حامد الرحمان،ساجد چیمہ،ڈاکٹر نسیم الحسن،سید جنید الحسن،لیاقت نذیر،ڈاکٹر عاطف عارف،ولید احمد،عاصم علی،رضوان الحق،عبد الشکور،راشد چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم وتربیت سے نوجوان نسل کی عملی زندگی کی سمت کا تعین کردیا جاتا ہے آج کا طالب علم کل ڈاکتر،انجنیئر،قانون دان،سائنسدان ودیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوھروں سے پاک سرزمین کا انام روشن کرے گا،والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے ہی قوم کے نونہالوں کا مستقبل تابناک اور روشن بنایا جاسکتا ہے،والدین اور اساتذہ کی تعلیمی امور بارے ملاقاتوں سے طالب علم میں علمی استبداد بڑھانے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،صوفی محمد اشرف نچار، ڈاکٹر سید رضا سلطان،سیف اللہ بٹ،ندیم صادق تارڑ نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور کالج اساتذہ کی تعلیم کے فروغ اور طلباء کی جسمانی،روحانی تربیت بارے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج میں تعلیمی خزانہ کی تقسیم پر مامور اساتذہ اپنے اپنے مقام پر گوھر نایاب ہیں انکی محنت سے ادارہ ڈویژن بھر مین منفرد مقام کی حیثیت رکھتا ہے اس ادارے کے طلباء اساتذہ کی شبانہ روز محنت سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے دھرتی کا نام روشن رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں