وزیرآباد (نا مہ نگار) مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کیمپلیکس میں چیف ایگزیکٹو لاہور قلندر عاطف رانا کی آمد،کیمپلیکس کے مختلف حصو ں کا وزٹ کیا،اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور، بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین، آصف محمود کلیر،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک رضوان الحق،صاحبزادہ سید آل احمد،ہیڈ کوچ محمد رشیدودیگر بھی ہمراہ تھے۔عاطف رانا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراداورادارے اپنے فلاحی کاموں سے زندہ رہتے ہیں،نبی کریم ؐ پوری انسانیت کے لئے رحمت بن کرآئے،آپ ؐ سے بڑھ کرکوئی سماجی ویلفیئرکرنے والانہ ہوا،رب کریم کی عبادت کے لئے فرشتے ہی کافی تھے مگرخالق کائنات نے انسان کی تخلیق زمین میں اخوت بھائی چارے کے فروغ کے کے لئے کی، کھیل کے میدان کردار کی پختگی کی درسگاہ ہیں،با صلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ملک میں کھیلوں کا معیار بلند ہو گا، نجی شعبے میں مسلم ھینڈز کے پراجیکٹ بے مثل حیثیت کے حامل ہیں اور کھیل کے میدان میں پسماندہ علاقوں کے ابھرتے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا قیام ایک منفرد اقدام ہے، مسلم ہینڈز بلا تفریق ہر علاقے کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے انقلابی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے،آج اس اسلامی معاشرے کی جھلک مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کیمپلیکس میں دیکھی کہ مستحق کنبوں کے بچوں کوترقی یافتہ ممالک کے معیارکے مطابق مفت تعلیم اوررہائشی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
