ریحان گل خٹک کی بطور آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا تقرری بہترین فیصلہ ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ریحان گل خٹک کو انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ریحان گل خٹک کو بطور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا تقرری بہترین فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو تعینات انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان خان خٹک جیل خانہ جات کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے اور جیلوں میں موجود قیدیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں گے تا کہ انکے جائز مسائل و مشکلات برقت حل ہو سکے۔
