چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ کے ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔اکرام الدین

Spread the love

اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے ہر انسان کو نیک اعمال کی ضرورت ہے کیونکہ نیک اعمال بخشش کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحومہ کی لواحقین اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ خان مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں