بر صغیر پاک و ہند میں دین اسلام اولیاء اللہ کی وجہ سے پھیلا ہے پیر سلطان میراں، اولیاء کرام کے مزارات سے فیض تاقیامت جاری و ساری رہے گا تنویر نوشاھی

Spread the love


، اسلام اباد نمائندہ خصوصی دین اسلام کی اشاعت اور اس پر عمل کرنا ذریعہ نجات ہے لاکھوں ہندوؤں نے اسلام ان اولیاء کرام کی وجہ سے قبول کیا ہے اللہ پاک کے نیک لوگوں کی وجہ سے اج پوری دنیا میں اسلام کا پرچار ہو رہا ہے حضرت پیر محمد سچیار پاک کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد سلطان میراں نوشاھی نے خطہ پوٹھوار کے روحانی دورے پر مختلف مقامات پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اپنی اولادوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی عمل کروانا ہوگا کیونکہ اخرت میں دینی تعلیم ہی کام ائے گی قبر میں سخت حساب ہوگا وہاں دنیاوی تعلیم کام نہیں ائے گی انہوں نے اپنے مریدوں سے کہا کہ وہ ہر فرد کے دکھ درد میں شریک ہوں یتیم بیواؤں اور مساکین کی ہر ممکن مدد کریں انسانی خدمت بھی عبادت ہے سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی نے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات سے فیض تا قیامت جاری اور ساری رہے گا مزارات پر دیے ہمیشہ جلتے رہتے ہیں اور لوگ ان سے فیض حاصل کرتے جا رہے ہیں خیابان سر سید ڈھوک نجومیں صاحبزادہ پیر محمد سلطان میراں نوشاھی کاشاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ملک نازک حسین، ملک ضیافت حسین، ملک عبدالقیوم، سائیں موڈی سرکار، ملک شکیل اعوان، ملک مدثر، ملک عقیل انجم، ملک یوسف بلال، ملک ھارون ،ملک عثمان، ملک محمد علی، ملک عظیم، اور دیگر مریدین بھی موجود تھے پاکستان کے نامور ثنا خوان مصطفی اور کمپیئر ملک ثاقب نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں