وزیرآباد(نا مہ نگار)وائٹل کالج وزیرآباد میں ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی پانچویں کتاب“دل کی باتیں ”کی پروقار رونمائی وزیرآباد کے معروف تعلیمی ادارے وائٹل کالج میں معروف کنسلٹنٹ فزیشن، مصنف اور سماجی مفکر ڈاکٹر نعمان رفی راجپوت کی پانچویں کتاب“دل کی باتیں ”کی افتتاحی تقریب نہایت وقار اور علمی ماحول میں منعقد ہوئی، کتاب دل کی بیماریوں، ان کی روک تھام، طرزِ زندگی میں بہتری اور عام آدمی میں طبی شعور اجاگر کرنے کے موضوع پر تحریر کی گئی ہے، جو عوام اور میڈیکل طلبہ دونوں کے لیے یکساں مفید ہے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں اساتذہ، ماہرینِ طب، ادیب، دانشور، سماجی رہنما، وکلا اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر کتاب خوانی کی اہمیت، مطالعے کے فروغ اور فکری تربیت پر ایک بامقصد سیمینار اور مباحثہ بھی منعقد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں مہر محمد فیاض احمد (ڈائریکٹر ہوپ اسکولز)، بابر مصطفی (پرنسپل وائٹل کالج)، پروفیسر منیر احمد (گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان کالج)، پروفیسر ارشد بخاری (سابق پرنسپل)، پروفیسر حامد الرحمن (معروف اسلامی اسکالر و مصنف)، افتخار صدیقی (نامور سماجی کارکن)، اعجاز احمد سما ؎ں (سیاسی و ادبی شخصیت)، عمران عصمت (صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد)، مہر شکیل اعظم (سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن)، آفتاب صادق چیمہ (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، اختر علی خان (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ)، معروف پنجابی شاعر طاہر افضل وزیرآبادی، مس افشین ثمینہ (پرنسپل الائیڈ اسکولز) اور ڈاکٹر ذیشان رفیع (معروف فلاحی شخصیت) قیصر انور بٹ، ڈاکٹر جمال ناصر صدر پی ایم اے، حاجی اشفاق وڑائچ، ھافظ عمر فاروق امپیریل سکول وزیرآباد شامل تھے۔تمام مقررین نے ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی علمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کتاب“دل کی باتیں ”کو معاشرے کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا اور دل کی بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی کی اس کاوش کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
