وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اے سی آفس وزیرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے ہدایات جارتی کیں۔اس موقع پر تحصیلدار عون عباس چٹھہ ودیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ اے سی جواد حسینج پیر زادہ نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری لگاکر عوام کے مسائل حل کروانے کی حتی الواسع کوشش جاری کھیں گے اور انکی دہلیز پر ان کو ریلیف پہنچانے کو ممکن بنائینگے تا کہ لوگوں کو مختلف محکموں سے فوری فائدہ مل سکے، سرکاری اہلکار عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو اہلکار عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنا اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام محکمہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کے مسائل حل کریں،کھلی کچہری میں مردو خواتین نے اپنے مسائل پیش کئے جن کو حل کرنے کے لئے موقع پر ہی حکم جاری کیا گیا۔
