وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اسپیشل ایڈوائزر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اسپیشل ایڈوائزر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ میڈ اِن پاکستان مائیکرو سمال اینڈ میڈیم شو کیس ایکسپو 2026کا باقاعدہ افتتاح کیا جہاں انہوں نے پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد کے اسٹال کا باقاعدہ دورہ بھی کیا اور چیئرمین محمد خالد مغل اور ان کے صاحبزادے عبداللہ خالد سے تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل نے مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی 6 فیصد سالانہ رننگ فنانس سہولت کو مقامی کٹلری کلسٹر وزیرآباد تک توسیع دی جائے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کی جلد آباد کاری کے لیے بلا سود فنانسنگ فراہم کی جائے کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان میں جدید کامن فسیلیٹی سروسز کے لیے فوری پی ایس ڈی پی فنڈنگ مہیا کی جائے اور ایچ ایس کوڈ 8211 اور 8215 کی برآمدات بڑھانے کے لیے دونوں کٹلری ایسوسی ایشنز سے متحدہ حکمت عملی کے تحت کام کروایا جائے اس موقع پر سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ جنرل مینیجر راجہ حسنین جاوید اور پروونشل چیف پنجاب افضل جاوید بھی موجود تھے ہارون اختر خان نے وزیرآباد کے کٹلری کلسٹر کی تاریخی اہمیت مہارت یافتہ افرادی قوت اور برآمدی صلاحیت کو سراہتے ہں وئے یقین دہانی کروائی کہ حکومتِ پاکستان وزیرِ اعظم کے ایکسپورٹ لیڈ گروتھ وژن کے مطابق مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لیے سمیڈا کے ذریعے عملی اقدامات کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنائے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں