جماعت رضائے مصطفےٰ پاکستان کے زیرِاہتمام یومِ ولادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں ایک تقریب میں خطاب

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)جماعت رضائے مصطفےٰ پاکستان کے زیرِاہتمام یومِ ولادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اسلامی سال کے آٹھویں مہینے شعبان المعظم کے حالات و واقعات میں ایک اہم واقعہ حضرت امامِ حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت بھی ہے۔ آپ 5 شعبان4 ہجری مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ امامِ حسین عبادت و ریاضت، صبر و توکل،علم وفضل، جود وسخاوت اور ایثار و استقامت میں اپنی مثال آپ تھے اور شہادت ایسی نصیب ہوئی کہ سید الشہداء کے لقب سے آپ ہمیشہ کیلئے معروف ومشہور اور امر ہوگئے۔آپ نے 25 مرتبہ حج کیا اور پیدل تشریف لے گئے۔آپ کے نقش قدم ؎پر چل کر ہم دین ودنیا میں کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔ صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی ولادت کی خبر رسول کریمﷺ نے امامِ حسین کی ولادت سے پہلے ہی ارشاد فرما دی اور پھر امام حسین کا نام بھی رسول کریمﷺ نے رکھا اور آپ کے منہ میں اپنا لعاب دہن بھی ڈالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں