گجر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری بلا مقابلا منتخب۔

Spread the love

گجر گروپ جس کے ساتھ دیا ہے دلوں و جان اور مخلص ہو کر دیا ہے اور مخالفین کے لیے منہ بولتا ثبوت ہے۔چوہدری حسنین گجر

برطانیہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق دیار غیر میں وطن عزیز پاکستانیوں کی جاندار عوامی آواز اوورسیز پاکستانی لائر ونگ انگلینڈ کے صدر اوورسیز بیرسٹر چوہدری حسنین راشد گجر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اخر وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے جہاں سے پنجتن پاک کے صدقے کامیابی انتخاب کے بغیر ملے تو یہ اللہ کی خاص مہربانی نہیں تو اور کیا ہے ہمارے مخالفین کو اپنی حیثیت اور منفی سوچ کا اندازہ ہو جانا چاہیے کہ جب اللہ چاہتا ہے تو ابابیل کے ذریعے ہاتھی والوں کا کیا حال کرواتا ہے جنہیں اپنی طاقت پر گھمنڈ تھا اور زبانی کلامی دعووں کے ذریعے الیکشن جیتنے کے دعوے کر رہے تھے انہیں منہ کی کھانی اللہ کے فضل سے گجر گروپ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ بلا مقابلہ بھی کامیاب ہو جاتے ہیں یہ سب میرے مولا کی کرم نوازی اور پنجتن پاک کے گھرانے کی غلامی کا صدقہ ہے ہم فضول گفتگو اور بے جا دعوے نہیں کرتے صرف اللہ کا فضل اور حضور کی غلامی کا صدقہ مانگتے ہیں جو ہمیں مل جاتا ہے چوہدری ماجد مختار کو عہدہ صدارت کی بلا مقابلہ کامیابی مبارک ہو اللہ تعالی اپنے حبیب کے صدقے چودری ماجد مختار رانا عبید علی خان جنرل سیکرٹری سمیت پورے پینل کے تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ تاریخی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو ہر محاذ پر کامیابیاں عطا فرمائے اور جن دوستوں نے ہمارے گروپ کا ساتھ دیا اور گجر گروپ کی جانب سے چوہدری ماجد مختار گروپ کی کامیابی میں قلیدی کردار ادا کیا وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار اوورسیز لائر ونگ انگلینڈ کے صدر بیرسٹر چودری حسنین راشد گجر ایڈوکیٹ نے ویڈیو لنک کال کے ذریعے نامور سینیئر صحافی لکھاری اور بیورو روزنامہ چیف سچ بات لاہور سید تقی شاہ بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے کامیاب ہونے والے صدر و اراکین سوسائٹی اپنے ووٹوں سے کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنے انتخابی وعدے کے مطابق اپنی سوسائٹی کی تعمیر و ترقی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اپنی جاندار توانائیاں صرف کریں گے سوسائٹی کے مکین کی جو توقعات ہیں ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اللہ تعالی ان کا حامی و ناصر ہو اور ان کو ہر مقام پر عزت اور کامیابی سے نوازیں ہمارے بزرگ بھائی اور دوستوں نے ہمارے گروپ کا جو ساتھ دیا ہے ہم ان کے بھی مشکور و ممنون ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں