
جہلم( بلال رضا )ڈپٹی کمشنر جہلم آفس میں القاسم انسٹیوٹ سپیشل بچگان برائے اسلام پورہ جہلم کے ساتھ نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا صاحب نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 انجینیئر محمد سعید، ڈی ایس پی ٹریفک خرم دستگیر، سی ای او ایجوکیشن میڈم نازیہ شہزادی، ڈاکٹرز، وکلا اور دیگر معزز شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔
تقریب میں القاسم انسٹیوٹ سپیشل بچگان برائے اسلام پورہ کی سکول کونسل کے تمام ممبران بھی موجود تھے، جن میں بالخصوص صدر ملک آصف کی شرکت قابلِ ذکر رہی۔
