دھونکل روڈ پر قائم منگل بازار میں جعل ساز و نوسرباز کو جعلی پستول لیکر لہرانے اور شہریوں کو دھمکانے سے خوف و ہراس پھیل گیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)دھونکل روڈ پر قائم منگل بازار میں جعل ساز و نوسرباز کو جعلی پستول لیکر لہرانے اور شہریوں کو دھمکانے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ نامعلوم شخص نے پلاسٹک سے بنی نقلی پستول کے ذریعے دکاندار کو ڈرانے کی کوشش کی۔ واقعے کے وقت بازار میں خریداروں کا رش موجود تھا، جس کے باعث عوام میں شدید خوف پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو کال کر کے اطلاع دی، جس پر پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے کارروائی کے دوران مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے نقلی پستول برآمد کر لی اور اسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ سٹی وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں