وزیرآباد(نا مہ نگار) اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں آل گوجرانوالہ ڈویژن اینٹی نارکوٹکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،مقصد منشیات کے خلاف جنگ کھیلوں کے سنگ تھا،پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی اور سپورٹس کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کو تشکیل دینا ہے۔تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن)امتیاز اظہر باگڑی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،صدر محمد جمیل چیمہ،انٹر نیشنل ویٹ لفٹرمس سحر،صبغت اللہ،سابق ناظم عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،انٹر نیشنل کھلاڑی اظہر عامربٹ،ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کیمپلیکس گکھڑعلی حیدر،عارف حسین چیمہ،طالب حسین چیمہ،احمد نواز باجوہ،محمد آصف،محمد فاروق منہاس صدر پاک بلڈ،محمد افضل چیمہ،کوچ زاہد پہلوان،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،محمد فیاض،کوچ نواز بٹ،حافظ حیدر جمیل چیمہ،ابراہیم جمیل چیمہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ دویژن سے40کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مستنصر علی گوندل ایڈووکیت،امتیاز اظہر باگڑی نے کہا کہ کھیل افرادکوچاک وچوبندرکھنے اورجسمانی توانائی فراہم کرنے میں بنیادی کرداراداکرتے ہیں،نوجوانوں کوکھیل کے میدانوں کی جانب موڑنے اورانکے اندرکھیلوں کاشوق پیداکرنے میں اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی اہم کرداراداکررہی ہے،منشیات سے انکار زندگی سے پیار کھیلوں سے نہ صرف انسانی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ کھیلوں سے بیماریوں اور نشے جیسی برائیوں سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے، کھیل پیار محبت اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں،منشیات کے خلاف جہاد ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے۔صدر محمد جمیل چیمہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت نے کہا کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے، کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ روی کے سیلاب میں ڈوبنے سے بچا یا جاسکتا ہے جوکھیلوں کوفروغ دیتے ہیں وہ انسانیت سے پیارکرنے والے ہوتے ہیں،نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اپنے مستقبل کودرخشندہ بنا نے کے لئے ان کوکھیل کے میدانوں کی جانب راغب کرنا ہوگا۔محمد جمیل چیمہ نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد شہید نوید یونس کئیر سنٹر میں انٹر نیشنل لیول کا ویٹ لفٹنگ کلب بنایا جائے گا جس میں انٹر نیشنل معیار کے مطابق کھلاڑیوں کوٹریننگ دی جائے گی اور ملکی وغیر ملکی مقابلوں میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے نقد اور ٹرافیاں،سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
