وزیرآباد(نا مہ نگار)ضلع وزیر آباد کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاجائینگے،وزیرآباد کو کارپوریشن کا درجہ دلوانا بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے،وزیرآباد کو ترقیاتی کاموں میں پہلے نمبر پر لانا میرے فرائض میں شامل ہے،تعلیم،صحت،سپورٹس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائئ جائینگے،وزیرآباد ویلفیئر سوسائٹی،اصلاحی کمیٹی برائے تعلیم وترقی نظام آباد،الہ آباد ہمارے لئے روشن مثالیں ہیں،مسلم لیگیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ساری صلاحیتیوں کو بروئے کار لاؤں گا اور سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کرنل (ر)وقار انور شیخ کے آفس میں مرکزی تنظیم تاجران،تاجران ریولے روڈ،اصلاحی کمیٹی اور مسلم لیگیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کرنل (ر) وقار انور شیخ،شیخ بلال احمد،سنیئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران محمد اکبر بٹ، صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید ملک،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بھٹہ، پروفیسر حافظ منیر احمد،میاں احمد رضانے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر وں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور پرانی سبزی منڈی کو بہتر بنایا جائے گا،تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹیریل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔کرنل (ر)وقار انور شیخ،طارق جاویدملک،حافظ منیر احمد،شیخ بلال احمد،محمد نذیر بٹ،شیخ سلیمان،محمد اسلم بٹ،محمد اکبر بٹ،نعیم ناگرہ،سعد بلال،محمد علی نے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔
