اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ سرکاری معاویضوں کی ادائیگی شفاف انداز میں جاری ہے

Spread the love

گلگت اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ سرکاری معاویضوں کی ادائیگی شفاف انداز میں جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ تیزی کے ساتھ معاویضہ جات کی ادائیگی ممکن ہو اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ گلگت ہمہ وقت کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز غذر ایکپسریس ہائی وے کیلئے تصرف میں آنے والی اراضی مالکان ہینزل کو معاویضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں چیکوں کی تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو فیلڈ سٹاف نے باریک بینی سے غذر ایکسپریس وے کیلئے لی گئی اراضی کی فیلڈ رپورٹنگ میرٹ پہ مکمل کی ، مجھے خوشی ہے کہ اپنے ہاتھوں سے غذر ایکپسریس وے اراضی مالکان کو معاویضوں کی ادائیگی کررہا ہوں ، ضلعی انتظامیہ نے عوامی مفاد کو عزیز رکھا ہے اسی طرح دیگر معاویضہ جات کی کیسز کو بھی میرٹ پہ ادائیگی یقینی بنائیں گے ۔ بعدازاں ہینزل سے تعلق رکھنے والے اراضی مالکان نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی کوششوں کو سراہا ۔ اور عوام دوست آفیسر قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں