جھلم (۔ )
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول رشیدہ آباد میں مہربانی ویلفیئر اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک پروقار فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق طلبہ و طالبات میں 50 عدد سکول یونیفارمز، سکول بیگز اور گرم کوٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ تھے، جبکہ ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، پروفیسر عفت شاکر اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے فلاحی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسی سکول کے ایک کلاس روم کے لیے مکمل فرنیچر مہربانی ویلفیئر اور چیف کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے عطیہ کیا گیا، جبکہ سکول کے احاطے میں کثیر تعداد میں پھلدار پودے بھی لگائے گئے۔تقریب کے اختتام پر سکول کی پرنسپل ثمرین مشرف نے مہمانوں اور فلاحی تنظیموں اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔
