اخوت و بھائی چارہ مسلم قوم کی شناخت ہے

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) اخوت و بھائی چارہ مسلم قوم کی شناخت ہے۔ بے لوث سماجی تعلقات مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔ اسلام رنگ ونسل کی تفریق کے بغیر باہم اخوت کا درس دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے ممتاز سماجی راہنما الطاف حسین کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں سوسائٹی آف کلاس فیلو فرینڈز کے ممبران کی فیلوشپ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک پر تکلف ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر ناصر محمود آف سعودی عرب اور چوہدری نسیم انجم آ ف برطانیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادہ پرستی کے دور میں دوستی کے پچاس سال کی تکمیل اخلاص اور ایثار کا منہ بولتا ثبوت ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ایم سی ہائی سکول وزیر آباد سے تعلیم حاصل کرنے والے سابقین کی رفاقت اساتذہ اور والدین کی مشنری جذبے سے بھرپور تربیت کا نتیجہ ہے۔ تقریب میں چوہدری امتیاز احمد پارس،صلاح الدین مغل، محمد احسن بٹ، محمد فاروق مغل ،شریف انجم، غلام غوث صراف، چوہدری اسجد کے علاؤہ دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں