جہلم( بیورورپورٹ)جہلم سوئی گیس کی اعلانیہ ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی درہم برہم جہلم شہراور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی،اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صارفین کی زندگیاں اجیرن بنادیں سردی میں گیس کی بندش کے باعث گھر یلو خواتین مزدور طبقہ طلباء اور بزرگ شدید مشکلات کا شکار ہیں صارفین کی شکایات اور صورتحال صارفین کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس کاغائب ہونا معمول بن چکا ہے کبھی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے تو کبھی سپلائی مکمل بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانے جیسے بنیادی کام بھی گھنٹوں انتظار اور بے بسی کی علامت بن گئے ہیں طلباو طالبات کو بغیر ناشتہ سکول جانا پڑتا ہے جبکہ دفاتراور اپنے اپنے کارروبار پر جانے والے افراد بھی مشکلات کاشکار ہیں متعلقہ اداروں کی وضاحتیں اور وعدے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے صارفین کا موقف ہے کہ یہ بحران محض انتظامی نہیں بلکہ نفسیاتی اور معاشی بوجھ کا باعث بھی بن رہا ہے ایک طرف صنعتی صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے تو دوسری طرف عام صارفین بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں اہلیان جہلم نے حکومت وقت اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی ،اعلانیہ ،و،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور سردی کے اس موسم میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے تاکہ صارفین کا گھریلو بجٹ بھی متاثر نہ ہو،
