موسمی اثرات سے جسم کو محفوظ رکھنے کی انسانی خدمت کرنے والے افراد،اداروں کے کام عظیم کار خیر ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) موسمی اثرات سے جسم کو محفوظ رکھنے کی انسانی خدمت کرنے والے افراد،اداروں کے کام عظیم کار خیر ہیں،قوم کے نونہالوں کو سردی اور ڑٹھنڈک سے بچانے کے عمل میں اقراء دی ویژن کا ننھے طالب علموں میں گرم جرسیاں فراہم کرنا خالصتاً اللہ تعا لیٰ کے ہاں اجر وچواب کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار ساجد حسین ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھٹھی ارائیاں الہ آباد میں اقراء دی ویژن کے ڈائریکٹر داکٹر نعمان رفیع راجپوت کی جانب سے50طالبات میں جرسیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف صنعتکار محمد اسلم بھٹہ،خالد باجوہ،محمد اسلم جتالہ،چوہدری امجد فاروق،محمد ریاض جتالہ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں نونہالوں کو تعلیم کے حصول میں گرم جرسیوں کی فراہمی کا عمل بھی فروغ علم کا باعث بنے گا نونہال ہمارا مستقبل ہیں مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اقراء دی ویژن قوم کے نونہالوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں معاونت سے قوم کے مستقبل کو محفوظ رکھنے میں جو کردار ادا کررہی ہے وہ دوسرے اداروں کے لئے مشعل راپ ہے اس تنظیم سے وابستہ ہر فرد اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کا طالب ہے اور اللہ کے عطاء کردہ اسباب سے طلباء وطالبات کی تعلیمی معاونت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے انشاء اللہ بفضل تعالیٰ اس سلسلے کو جوش وولولے سے جاری رکھنے میں ہم سب معاونین ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں