لاہور کے علی آڈیٹوریم میں چھٹی سالانہ عالمی امن کانفرنس کا انعقاد

Spread the love


لاھور عارف چودھری

زندگی کی حقیقت و مقصد بارے آگاہی دی گئی ۔ محمد عثمان علی خان ،جنید اقبال – احمد کبیر – ڈاکٹر طاھر علی – ڈاکٹر علی اکبر،ڈاکٹر ندیم اسحاق ،ڈاکٹر شفاقت علی ،عابد حسین صابری ،مدثر اقبال جامی و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ شیخ احمد دباخ نے کہا کہ انسان کو جس مقصد کے لیے اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا کیا گیا  اور اسکی پہچان اور اسے وہ کیسے حاصل کر سکتا ہے اور اگر زندگی میں بے مقصدیت کا عنصر شامل ہے تو وہ بہت سارے سرور کو جنم دیتی ہے ہم اپنی زندگی تو گزار دیتے ہیں لیکن اسکے مقصد کو نہیں پہچان سکتے ہم نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے تحت زندگی گزارنے بارے آگاہی دی ہے اس پر عمل سے ہی زندگی و آخرت سنور سکتی ہے۔ڈاکٹر طاھر حسین نے کہا کہ ہم اپنی زندگی تو گزار دیتے ہیں لیکن اسکے حقیقی مقصد سے بے خبر ہوتے ہیں شیخ احمد دباخ نے اس پر مفصل روشنی ڈالی امید ہے اس سے ہمیں راہنمائی ملے گی کانفرنس انتظامیہ کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر محمد عثمان علی – اہم رکن جنید اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ احمد دباخ نے ہمیں اس دنیا میں آنے کے مقصد بارے آگاہی دی جس سے ہماری زندگی میں بنیادی تبدیلی آئے گی ۔احمد کبیر نے کہا کہ وہ شیخ احمد دباخ کے عالمی امن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ زندگی کی حقیقت کیا ہے اور ہمیں اسے کیسے گزارنا چاہیے ۔برطانیہ سے وفد کے رکن ڈاکٹر طاہر حسین نے کہا کہ شیخ احمد دباخ نے نوجوانوں خواتین و مرد حضرات کو زندگی کے مقصد اور اسے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مطابق گزارنے کا درس دیا اور وہ عالمی سطح پر امن کا پیغام دیتے ہیں ۔مدثر اقبال جامی کا کہنا تھا کہ شیخ احمد دباخ نے امت مسلمہ و انسانیت کو درپیش مسائل بارے آگاہی دیتے ہوئے ان سے کیسے آقائے کائنات کی سیرت پر عمل کر کے کیسے نبٹا جا سکتا ہے اسکا حل بتایا ۔ تنظیم کے لئے کام کرنے والوں کو خصوصی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھئ دئیے گئے اور شیخ احمد دباغ نے مسلم امہ کے لئے خصوصی دعا بھی کروائ

عالمی امن تحریک کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام شیخ احمد دباخ کی دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں