وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ نے کہا ہے کہ چیمبر کی رکنیت سازی جاری ہے ضلع وزیرآباد کے تاجر اور صنعتکار اس کی رکنیت حاصل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام اور ضلع بھر کے صنعتکاروں تاجروں اور خدمات کے شعبہ وابستہ افراد کے لئے ایک نعمت ہے وہ بڑھ چڑھ کر اس کی رکنیت سازی میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں اور وزیرآباد کی مقامی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں اور ایکسپورٹرز کے لئے نئی منڈیاں تلاش کریں۔ انہوں نے کہ مقامی انڈسٹری کی بہتری اور مصنوعات کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری پھولے پھلے گی تو مزدور بھی خوشحال ہو گا اور ہمارا اولین نصب العین ہے۔
