جہلم (بیورو رپورٹ)
تھانہ صدر جہلم کے علاقے بلال ٹاؤن (شاہپور) میں ڈکیتی کی ایک اور واردات نامعلوم تین ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے بیس ہزار چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں ڈیلیوری بوائے زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،
