جہلم( بیورورپورٹ) جہلم سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو گئیں ، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ،ڈویزن سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے، یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سرد موسم اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
