جہلم میں صحافی کالونی کا قیام عمل میں لایا جائے

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے وخزانہ بلال اظہر کیانی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں صحافی کالونی کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمہ کیلئے بھی قانون سازی کی جائے یہ مطالبات جہلم پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران نے جہلم پریس میں منقد اجلاس میں کیا مہر محمد الیاس نے کہا کہ جہلم راولپنڈی ڈویژن کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے باوجود جہلم میں صحافی کالونی کا نہ ہونا ضلع بھر کے صحافیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہلم پریس کلب میں میٹ دی پریس کانفرنس کادوبارہ سے آغاز کیاجائے میٹ دی پریس میں شہر کی سیاسی ،سماجی ،رفاحی،فلاحی، کارروباری مزہبی، شہری، تنظمیوں کے عمائدین سمیت سرکاری محکموں کےافسران کو مدعو کیاجائے،چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے حقیقت پسندانہ صحافت کے بغیر ریاست کا توازن درست رہنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں صحافیوں کے ذریعے ہی مظلوم عوام کی آواز حاکم وقت،اور ایوانوں تک باآسانی سے پہنچائی جاسکتیں ہیں صحافیوں کا مثبت کردار معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں