وزیرآباد:(نامہ نگار) گھکامیتر میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلہ کے مستقل حل کے لیے جلد اقدامات عمل میں لا رہے ہیں ۔ گھکا میتر ماڈل ویلج منظور ہو چکا کام شروع ہوتے ہی دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ایم پی اے وقار احمد چیمہ کی گھکا میتر میں نکاسی آب کے مسئلہ کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو انہوں نے کہا کہ شکایات تھیں کہ نکاسی کا مسئلہ شہریوں کے لیے وبال جاں بن چکا ہے ،گاؤں کا واحد جوہڑ اوور فلو ہو کر پانی سڑکوں پر آنا معمول ہے ہمارے دوستوں کی جانب سے اس مسئلہ پر توجہ مبذول کروائی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل کی ٹیم کو موقع پر طلب کیا ہے واسا اور ضلع کونسل دونوں اشتراک سے جوہڑ کو خالی کریں گے بعد ازاں جوہڑ کی بھل صفائی اور اطراف میں پشتے لگا کر پانی کو سڑکوں پر پھیلنے سے روکا جائےگا ۔گھکا میتر کم وبیش 10 ہزار آبادی کا حامل معروف قصبہ ہے جہاں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی و…
