وزیرآباد(نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر نوجوان کی فائرنگ ،سعودیہ پلٹ شہری زخمی اسپتال منتقل پولیس تھانہ صدر مصروف تحقیق۔فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد کے علاقہ داد والی شریف میں پیش آیا جہاں مقامی نوجوان نے بلاول نے کچھ روز قبل وطن واپس آنے والے شہری شعیب کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا فائرنگ سے شعیب نامی نوجوان کی دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے واقعہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دی ملزم موقع سے فرار ہو گیا
