وزیرآباد (نامہ نگار ) بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) (ر) نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت، اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور اوقاف و مذہبی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز، کاروباری ماحول میں بہتری، چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی معاونت اور نوجوانوں کے لیے ہنر مند روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر گفتگو کی گئی۔
اوقاف و مذہبی امور کے حوالے سے مزارات کے انتظام و انصرام، سہولیات کی بہتری، شفافیت اور زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذہبی مقامات پر سہولیات کی بہتری نہ صرف عوامی فلاح بلکہ سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے صوبائی وزیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعت، تجارت اور مذہبی امور کے شعبوں میں مربوط حکمتِ عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چوہدری شافع حسین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت، معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گئے
