وزیراعظم پاکستان کی طرف سے صنعتوں کی بحالی کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے صنعتوں کی بحالی کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے صنعتی اور تجارتی شعبہ کی ترقی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے تاکہ اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں اور لوگ خوشحال ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن، نائب صدر راشد بھٹہ، ایگزیکٹیو ممبران محمد نواز چیمہ، ایاز احمد، سبحان رشید، عبدالحمید،عبدالرشید کلیر، ابوبکر فاروق مرزا، ظفر حسین زیدی، انصر جاوید تارڑ،فاونڈر ڈائریکٹر سید تصورحسین زیدی، جنرل سیکریٹری سید ثمر رضااور ڈپٹی سیکر ٹری سید سربلند پاکستان بھی موجود تھے۔ صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس کا قیام ضلع بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے ایک نعمت ہے جبکہ یہ چیمبر ضلع بھر کی ترقی کا دروازہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع بھر کے تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی قابل ستائش ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اجلاس سے میاں صبیح الرحمن، راشد رفیق بھٹہ، عبد الحمید، محمد نواز چیمہ،ایگزیکٹیو اراکین سمیت سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد خالد مغل، بزنس مین افتخار صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ حافظ عمر فاروق، ڈاکٹر رضا سلطان، محمد اشرف نثار،الطاف ہاشمی،ڈاکٹر خالد محمود، مہر محمد اسلم بھٹہ،سردار احتشام الحق چیمہ اور محمد سرور چوہان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فاؤنڈر صدر ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چیمبر کے قیام کے سلسلہ میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر عہدیداران اور ایگزیکٹیو ممبران میں چیمبر کے کارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کے دوران سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد کی مقامی صنعتوں سمیت زرعی اجناس کے لئے دنیا بھر میں نئی منڈیاں تلاش کریں کریں گے تاکہ ضلع وزیرآباد ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ صنعتوں،کاروبار اور خدمات کے شعبہ سے وابستہ اداروں کی ترقی پرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں