وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان اورکشمیردوجسم ایک جان ہیں،کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے طاقت کے نشہ میں مدہوش ہندوستان نے کشمیر کی ایک کروڑ عوام پر مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سفارتی مدد جاری رکھے گی،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پچھلے78 سالوں سے ہندوستان کے غاصبانہ قبضے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر محمد عمران بھٹی نے دی ایجوکیٹرز سکول کے زیر اہتمام طلباء وطالبات کا یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرہیڈ مس سندس بٹ،خواجہ سہیل،مس سندس رانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب کشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا،جب تک کشمیریوں کو آزادی کی منزل نہیں مل جاتی پاکستان کابچہ بچہ انکی جدوجہدمیں شانہ بشانہ ہے۔ریلی میں طلباء وطالبات نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کتبے اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی۔
