انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے پی ریحان گل خٹک کا سب جیل جمرود کا دورہ

Spread the love

دورے کے موقع پر ریحان گل خٹک نے قیدیوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، اکرام اللہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، ریحان گل خٹک نے اے ڈی سی جنرل خیبر، احسان اللہ کے ہمراہ شاہ کس میں مجوزہ ڈسٹرکٹ جیل خیبر کے لیے مختص اراضی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر مجوزہ منصوبے، دستیاب سہولیات اور اراضی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سب جیل جمرود کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کے لیے فراہم کیے جانے والے کھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا، قیدیوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے جیل کے تمام حصوں کا جامع معائنہ کیا اور مجموعی انتظامات کو تسلی بخش اور مقررہ معیار کے مطابق قرار دیا۔مزید برآں، آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج خیبر کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں مجوزہ ڈسٹرکٹ جیل سے متعلق اراضی کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ دورہ انتظامی، اصلاحی اور ترقیاتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والا ایک ہمہ جہت اور طویل دورہ تھا، جس کا مقصد جیل نظام کو مزید مؤثر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں