وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس، رواں سال 10 لاکھ سے زائد بچوں کے داخلہ کا ہدف مقرر ۔

Spread the love

خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جن کی عمر 5 سال سے 16 سال کے درمیان ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں سکول داخلہ مہم 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نے کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔ این سی ایچ ڈی پراونشل آفس کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جن کی عمر 5 سال سے 16 سال کے درمیان ہے، جبکہ رواں سال 2026 کے لیے 10 لاکھ 31 ہزار سے زائد بچوں کے اندراج کا ہدف رکھا گیا ہے، جس میں لڑکے اور لڑکیاں برابر شامل ہوں گی۔ گزشتہ سال 90 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی، ضلعی انتظامیہ، اساتذہ، میڈیا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز مل کر مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ ڈی ای او کو ضلعی سطح پر مجموعی ذمہ داری سونپی گئی۔ 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ریٹینشن ڈیٹا بھی رپورٹ کیا جائے گا۔این سی ایچ ڈی سوشل موبلائزیشن، رضاکاروں کی معاونت، ایچ ون ریچ ون مہم اور سوشل میڈیا سپورٹ فراہم کرے گا۔ نجی اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے معاون نظام وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاانرولمنٹ مہم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں