


مانچسٹر عارف چودھری
گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہم کی خصوصی شرکت
دوسرے شرکت کرنے والوں میں ، لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر لوسی پاؤل ، سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد لطیف چوہان ، مسلم لیگ ن سٹی مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ ، ڈاکٹر یونس پرواز ، چیف ایگزیکٹو مصطفائیہ شریف ڈاکٹر فصہ ، صابرہ ناہید ، کمیونٹی لیڈر اور چیئرمین اوپن کچن شہزاد مرزا – پریس کلب آف پاکستان یوکے کے صدر محمود اصغر چوہدری کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ڈاکٹر مہوش جبین پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں میں مینیجر کے عہدے پر فائز تھیں اور گزشتہ کئی برسوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ، انہوں نے بیماری کے دوران ہی نفسیات کی ڈگری حاصل کی ، وہ گزشتہ ہفتے بتیس سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتی ہوئی جان کی بازی ہار گئیں ، دعائیہ تقریب میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی ہر دلعزیز شخصیت اور کمیونٹی ورکر سے محروم ہو گئ ہے
ڈاکٹر فصیح نے کہا کہ ڈاکٹر مہوش جبین نہائت محبت کرنے اور کمیونٹی کی خدمت میں سب سے آگے ہوتی تھیں انہوں نے ہمارے چئیرئٹی مصطفائیہ شریف کے لئے بھی بہت کام کیا اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیلٗ دے آمین
