ضلع بھر میں ہائی رائز بلڈنگ اور تمام متعلقہ پوائنٹ کو فائر فائٹنگ، فائر الارم، ہائیڈرنٹ سسٹم اور ہنگامی راستہ کے انتظامات مکمل کرنے کا نوٹس جاری

Spread the love

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس راولپنڈی ریجن راولپنڈی میڈم سنجیدہ خانم کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا نے ضلع بھر میں ہائی رائز بلڈنگ اور تمام متعلقہ پوائنٹ کو فائر فائٹنگ، فائر الارم، ہائیڈرنٹ سسٹم اور ہنگامی راستہ کے انتظامات مکمل کرنے کا نوٹس جاری کر دئیے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
سول ڈیفنس جہلم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید محمد بوٹا سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہا کہ سول ڈیفنس جہلم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ سرانجام دیتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں