چکوال پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد اشرف کی پچیسویں برسی کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے ایک باوقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب منعقد

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ)
چکوال پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد اشرف کی پچیسویں برسی کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے ایک باوقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی لحد پر سلامی پیش کر کے اس عہد کی تجدید کی کہ شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گاایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف مرزاصداقت علی نے شہید کی لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہلم پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ“شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں ہر پولیس جوان کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آج کا ہر سپاہی جان لے کہ قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے اور اس کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔”
ڈی پی او جہلم نے پولیس جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے اور جہلم پولیس کے افسران و جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے سے دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گےتقریب میں تھانہ جلالپور شریف پولیس کی مثالی کارکردگی، شہداء سے وفاداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ جذبہ نمایاں رہا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جہلم پولیس اپنے شہداء کے خون سے کیے گئے وعدے نبھا رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں