جہلم شہرو گردو نواح میں سود کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہرو گردو نواح میں سود کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ، سودی کاروبار کرنے والوں میں مقامی شہریوں کے سمیت غیر مقامی افراد بھی شامل سود کی رقم حاصل کرنے والے کئی خاندان سڑک پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
اس مکروہ دھندے میں مردوں کے ساتھ اب عورتیں بھی شامل ہوچکی ہیں، کئی شہرکے تاجروں سمیت غریب لوگ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ایک لاکھ پر 15سے 20 ہزار روپے ماہانہ سود وصول کیا جاتا ہے، کاروبار کرنے والے سود خور کروڑ پتی بن گئے، سود نے متاثر لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا سود کے کاروبار کے سبب کئی خاندان مالی لحاظ سے بری طرح متاثر غریب لوگ سود کے پیسوں سے کاروبار کرنے پر مجبور ہیں مختلف افراد جو کہ ظاہری طور پر گاڑیوں و جائیداد کے دفاتر بنائے ہوئے ہیں گاڑیوں کے نام پر نقد رقم دیگر مجبور شہریوں سے خالی چیک واشٹام پیپرز پر دستخط کروا کر اپنےپاس محفوظ کر لیتے ہیں جبکہ شہرکے پوش علاقوں میں بعض خواتین نے بھی سودی کاروبار دھڑلے سے شروع کر رکھا ہے، یاد رہے کہ سالہا سال سے غریب و بے بس خاندان سود خوروں کے ہاتھوں یرغمال بن ہوئے ہیں خالی چیک کو بنک سے میمولگوا کر بلیک میلنگ عام ہے شریف اور بے بس خاندان اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش رہتے ہیں تاکہ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں، متاثرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں