جہلم (بیورو رپورٹ)
جہلم کے شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سرگرم معروف فلاحی تنظیم انجمن شہریان رجسٹرڈ جہلم کے نومنتخب عہدیداران کی پروقار تقریبِ حلف برداری آج منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی اور وزیرِ مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انجمن شہریان رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری اج کوہِ نور میرج ہال، اولڈ جی ٹی روڈ،جی ٹی ایس چوک جہلم میں آج شام چار بجے منعقد کی جائے گی، جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انجمن شہریان رجسٹرڈ کے چیئرمین مجلسِ عامہ شیخ ذوالفقار علی کاشف نے بتایا کہ تقریب میں ایڈوائزر صوبائی محتسب رانا اشفاق احمد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حافظ اعجاز محمود جنجوعہ اور صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انجمن شہریان رجسٹرڈ کے صدر راجہ شاہد محمود اپنی نئی ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور جہلم کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد کا عملی آغاز کریں گےتقریب کا مقصد شہری شعور کو فروغ دینا، عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور انتظامیہ تک شہریوں کی آواز پہنچانا ہے، جس کے لیے انجمن شہریان رجسٹرڈ مستقبل میں بھرپور کردار ادا کرے گی،
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
