وزیرآباد(نا مہ نگار)چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر ستارہ امتیاز(ریٹائرڈ) نے وزیرآباد آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ان کے دفتر وزیرآباد میں ملاقات کی ان کے ساتھ سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا پنجاب اختر عباس بھروانہ بھی تھے صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید مظاہر حسین زیدی سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن نائب صدر راشد رفیق بھٹہ چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل اور ریجنل ڈائریکٹر عظمی نادیہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عمران سلیم پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا کٹلری اینڈ سمال ٹولز انڈسٹریز سروس سنٹر وزیرآباد خرم شہزاد اعوان پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین سمیرا اعجاز نے ان کا بھرپور استقبال کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلع وزیرآباد سمیت صوبے بھر میں نوجوانوں کو صنعت کی ضرورت کے عین مطابق ہنر مند بنانے کے لیے جامع اور عملی اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز جاری ہیں جن کا مقصد باوقار روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وزیرآباد کی کٹلری سمال ٹولز اور انجینئرنگ بیسڈ صنعتوں کے لیے ای کامرس اینڈ ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشن سے متعلق جدید تربیتی کورسز متعارف کروا رہی ہے تاکہ مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں سے مؤثر طور پر جوڑا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ گجرات گوجرانوالہ اور وزیرآباد پر مشتمل گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل میں ٹیوٹا پنجاب کا فوکس تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کے ذریعے برآمدات میں اضافہ اور قومی معیشت کو مستحکم کرنا ہے جبکہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون بھی اس حکمت عملی کا اہم حصہ ہے اس سلسلہ میں ٹیوٹا پنجاب مقامی مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے ساتھ مل کر اگلے سال کے بجٹ میں ضلع وزیرآباد میں ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کو مزید وسعت دے گا بعد میں چیرمین ٹیوٹا نے کٹلری سروس سنٹر وزیرآباد کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
