
وزیر آباد (بیورو چیف) اخلاص و رواداری مسلم قوم کا اثاثہ ہے ۔ صحت عطیہ خداوندی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو انسانی خدمت میں صرف کرنے والے افراد معاشرے کے محسن ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے صحتیابی پر مسلم ھینڈز سکول سپورٹ پروگرام کے ایجوکیشن مینجر شکیل احمد چیمہ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، فنانس آفیسر طارق محمود مغل، واش پراجیکٹ آفیسر گلریز سعید، سکول سپورٹ پروگرام کے کوآرڈینیٹر عمیر بٹ، پروگرام آفیسر طارق اقبال اور ایڈمن آفیسر عرفان اور دیگر سٹاف ممبران پر مشتمل وفد کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی گلدستہ پیش کرنے کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر حاضرین نے رانا عمر فاروق کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی ۔
