وزیرآباد(نامہ نگار) علاقہ مکینوں اور ہزاروں مسافروں کی آمدورفت کے لیے وبال جان بنا نہر لوئر چناب کے ایکسپائر بوسیدہ اور خطرناک ہیڈ چھناواں پل کی جگہ نیا بنایا جانے والا ڈیجیٹل نظام سے منسلک پل زرعی ضروریات اور آمدورفت اعلیٰ سکلز کو مدنظر رکھ کر اسد اینڈ کمپنی نے 2 ارب روپے کی لاگت سے تین ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا جانا ہے نہر لوئر چناب کی سالانہ بندش کے دوران 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ہیڈ چھناواں سے منسلک نہری نظام اور شاہرات کے لیے متوازن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ایکسین محکمہ انہار چوہدری عدیل انجم کی گفتگو وزیرآباد کے دونوں صوبائی پی پی 36 اور پی پی 35 اور این اے 66 کے بیشتر علاقوں پر مشتمل 8اضلاع کے مابین نزدیکی بین الاضلاعی بڑی سڑک وزیرآباد کوٹ ہرا کے وسط میں انگریز سرکار کے برصغیر پاک وہند میں دور حکومت میں تعمیر کیا گیا ہیڈ چھناواں پل جو آمدورفت کے لیے کمزور ترین ڈکلیئر کیا گیا تھا 2015 میں شروع کی گئی ہیڈ چھناواں پل سمیت وزیرآباد کوٹ ہرا سڑک کی کشادگی اور تعمیر نو کے تیسرے فیز کا عرصہ دراز سے کنٹریکٹر کی طرف سے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہیڈ چھناواں پل کے دونوں اطراف 22 سو فٹ سے زائد حصہ اور خطرناک پل کی تعمیر و مرمت کے لیے مقامی لوگوں کے احتجاج اور میڈیا میں مسلسل نشاندھی کے بعد محکمہ ہائی وے نے کنٹریکٹر کو ادھورا چھوڑ دیا گیا حصہ تعمیر کرنے پر مجبور کیا اور مقامی میڈیا کی مسلسل نشاندھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کمپلینٹ سیل میں اندراج شکایات پر پنجاب حکومت نے نئے محفوظ اور مضبوط نہر لوئر چناب کے ہائی وے پل کی تعمیر شروع کر دی گئی سائیٹ انچارج محمد رضوان نے بتایا کہ ڈیجیٹل نظام بیس ہیڈ چھناواں پل پر دو رائیہ کارپٹ سڑک تعمیر کی جائے گی جس سے دیرینہ آمدورفت ذرائع بہترین ثابت ہوں گے مقامی شہریوں رانا خورشید احمد خاں چوہدری قیصر اقبال وڑائچ رانا سلطان احمد سید دلدار حسین شاہ ملک حضور الحسن رانا محمد ایوب نمبردار نے نئے پل کی تعمیر شروع کرنے پر حکومت پنجاب اور محکمہ ہائی وے حکام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
