وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآبادکے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے کہ وزیرآباد کے سپوت ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو لاہور میں منعقدہ ایک بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس میں فیکلٹی ممبر کے طور پر شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کانفرنس میں پاکستان بھر سے ممتاز طبی ماہرین، اساتذہ اور محققین شریک تھے، جہاں ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے وزیرآباد کا نام روشن کیا۔اسی باوقار تقریب کے دوران ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی تصنیف“دل کی باتیں ”کی شاندار لانچنگ اسٹیج پر ہوئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (سابق وفاقی وزیر صحت) سمیت لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی میڈیکل دنیا کی نمایاں شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے کتاب کو بے حد سراہا۔کانفرنس میں ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی علمی خدمات، عوامی آگاہی کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور پیشہ ورانہ کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ معزز مقررین نے انہیں نوجوان ڈاکٹروں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔یہ وزیرآباد کے لیے باعثِ فخر ہے کہ یہاں کا ایک طبی ماہر قومی سطح پر پہچان حاصل کر کے میڈیکل برادری میں شہر کا نام سربلند کر رہا ہے۔
