لیگی رہنما رانا فیصل نذیر نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) لیگی رہنما رانا فیصل نذیر نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں فرقہ واریت اور خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں مگر قوم ایسے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک کے امن کو خراب کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ رانا فیصل نذیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں