وزیرآباد (نا مہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام سکروٹنی کمیٹی کے نمائندگان نے ایم سی ہائی سکول گراؤنڈ وزیرآباد میں جناح کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے سکروٹنی کا عمل میں سکروٹنی کی اور پرفارمنس سے متعلق ٹرا ئلز لئے۔کی موجودگی میں سکروٹنی کے عمل میں چناب کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی سکروٹنی کروائی اور فارمنس سے متعلق ٹرائلز دیے۔جناح کرکٹ کلب کے صدر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں نے سکروٹنی کے مرحلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع وزیرآبادمیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،قومی سطح پر قابل کھلاڑیوں کو مواقعوں کی فراہمی انتہائی احسن اقدام ہے، حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کی آبادی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
