وزیرآباد(نامہ نگار)ترلائی اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہداء اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے اپنے ڈیرہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے مسلم لیگی رہنما چوہدری عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ اور اعجاز بھٹی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خودکش حملہ کے شہداء کو اللہ پاک کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پنجاب حکومت باعزت طریقے سے عوام کی مدد کرے گی کسی کو لائن میں نہیں لگایا جائے گا لوگوں کی تضحیک نہیں ہونے دی جائے گی مستحقین کو ڈائریکٹ امداد دی جائے گی۔بجلی کی بندش اور بے جا پرمٹ کا سلسلہ عوامی شکایات پر رمضان المبارک میں محدو کیا جائے گا اور اسے تین روز سے کم کر کے ایک روز تک لایا جائے تا کہ لوگوں کو اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
